- جامعہ دارالایمان سوات، تحصیل کبل، میں واقع ایک نو تعمیر شدہ دینی و عصری ادارہ ہے۔
- بنیاد
- اس ادارے کی بنیاد 3 اپریل 2021ء کو مولانا ڈاکٹر سہراب واصل صاحب اور امیر جماعت اسلامی تحصیل کبل حاجی رحمت علی & جماعت اسلامی تحصیل کبل کے پورے ٹیم کے ہاتھوں رکھی گئی۔ اس کے مہتمم و ذمہ دار مولانا ڈاکٹر سہراب واصل صاحب ہیں۔ یہاں درجہ ثالثہ شعبہ حفظ تک دینی تعلیم اور مڈل کلاس تک انگلش میڈیم سے عصری تعلیم کا نظم ہے۔
- تعارف
- یہ ادارہ ضلع سوات کا ایک منفرد ادارہ ہے، جہاں دینی و عصری تعلیم کا نظم عصری اسلوب میں نہایت معیاری اور جدید طریقے پر ہے۔ ایک عرصے سے ملک میں ایسے معیاری اداروں کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، جو دینی اور عصری طبقے کے درمیان پائے جانے والے واضح خلا کو پاٹنے کا کام کریں، جہاں کا نصاب اور نظامِ تعلیم و تربیت؛ نیز وہاں کا رہن سہن، سلوک و برتاؤ ہر طرح سے زمانے کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ وہاں کا فاضل جہاں دین و شریعت کا سچا علم بردار اور داعی ہو، وہیں وہ زبان و بیان اور علمی معیار میں کسی بھی طرح عصری ادارے کے فاضل سے پیچھے نہ رہے۔ نیز جہاں ایک عرصے سے برتے اور آزمائے جا رہے مَدرَسی نظام میں کچھ جدید تجربات کیے جا سکیں۔ ادارہ مرکز المعارف اس کمی کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کام یاب ہے۔
- اہداف
- جامعہ دارالایمان سوات کا مقصد ایک نوخیز بچے کو بہتر تربیت کے لیے پاکیزہ علمی ماحول فراہم کرنا، اسلام و شعائرِ اسلام کا حامل بنانا، اسے اسلامی سیرت و کردار، آداب و اخلاق، مزاج و مذاق اور ایمان و اعتقاد سے مکمل آراستہ کرنا۔ اس کے ہر ہر سلوک و رویے پر نگاہ رکھ کر اس کی عظیم اسلاف کے آزمودہ خطوط پر کردار سازی کرنا؛ تاکہ یہاں سے نکل کر زندگی کے جس میدان میں بھی جائے، اسلام کو ایک زندہ اور اقدامی مذہب کے طور پر تھامے رکھے اور اپنے کردار و عمل کے ذریعے اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پھیلائے۔
- منصوبے
- ① جامعہ دارالایمان سوات چاہتا ہے کہ یہاں امت کے نونہالوں پربہ طورِ خاص شروع سے توجہ دی جائے؛ چناں چہ ان کے لیے ایک ایسا جدید نصاب ترتیب دیا گیا ہے، جس کی بنیاد 'نافع' سے 'انفع' اور 'ضروری' سے 'انتہائی ضروری' کے اصول پر رکھی گئی ہے۔ اس نصاب میں دینی و عصری ہر دو جانب سے قدیمِ صالح اور جدیدِ نافع کا امتزاج ہے۔
- ② جامعہ دارالایمان سوات میں روضۃ الاطفال (نرسری) سے ہی عربی اور انگریزی کا نظم ہے۔ دوسری یا تیسری جماعت سے کمپیوٹر کی بنیادی عملی مشق شروع کروا دی جاتی ہے۔
- ③ مروجہ ضروری علومِ عربیہ کی تعلیم کے ساتھ یہاں سیرت، تاریخ، جغرافیہ اور بنیادی سائنسی معلومات ایسے موضوعات بھی شاملِ نصاب ہیں۔
- ④ جامعہ دارالایمان سوات کا منصوبہ ہے کہ دو یا تین سالہ ایک ایسا کورس تشکیل دیا جائے، جس کے ذریعے بارہویں یا گریجویشن کیے ہوئے مسلم طلبہ آکر عربی زبان سیکھ سکیں اور قرآن و حدیث کو مع ترجمہ و تفسیر پڑھ سکیں۔
- ⑤ فی الحال یہاں علومِ عربیہ کی تعلیم تک ہی اکتفا کیا جائے گا، جس میں عربی بول چال اور زبان کی پختگی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
- ⑥ عصری تعلیم یہاں دسویں کلاس تک انگریزی میڈیم سے ہوگی، جس میں انگریزی بول چال پر بہ طور خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔
- ⑦ درجہ تحفیظ القرآن یہاں نہایت اعلا معیار اور عمدہ نہج پر مکمل توجہات کے ساتھ قائم ہوگا۔
ماشا اللہ
ReplyDeleteماشا اللہ
ReplyDelete